تحریک لبیک کا ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا اعلان

Published 25 Feb, 2022 07:31pm
By

پاکستان میں حالیہ مہنگائی کی لہر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے ملک کے بڑے شہروں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس سعد حسین رضوی کی زیر صدارت ہوا جس میں آٰئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 23 مارچ کو کراچی میں مہنگائی کے خلاف پہلا احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

جس کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.