Aaj News

یوکرین کا ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ

یوکرینی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی عوام کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔
Published 25 Feb, 2022 01:52pm

کیف: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی حکومت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

یوکرین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ آئیے مل کر ٹوئٹر سے مطالبہ کریں کے روس پر پابندی لگائی جائے۔

یوکرین نے مزید کہا کہ مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روس جیسے جارحیت پسند ملک کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

یوکرینی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی عوام کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔

مزید کہا کہ روس کو ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

Twitter

Ukraine

twitter memes