Aaj News

وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کی ہلاکت کا نوٹس، رپورٹ طلب

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ واقعے میں صحافی...
Published 18 Feb, 2022 12:36pm

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ واقعے میں صحافی اطہر متین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اطہر متین کے قتل پر صحافی برادی کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

ادھر کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی اطہر متین کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Murad Ali Shah

karachi

sindh

Murder

take notice

senior journalist athar mateen