سعودی عرب کے فوجی دو ماہ کی تربیت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

Published 08 Feb, 2022 07:01pm
By

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کا ایک دستہ ملتان گیریژن میں مشترکہ مشینی تربیت کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ تربیت دو ماہ تک جاری رہے گی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی افواج کی آمد دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ملتان گیریژن میں پاک سعودی مشترکہ میکانائزڈ ٹریننگ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفر اقبال مروت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ تربیت کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے علم کو مضبوط بنانا اور بانٹنا ہے۔

فوجی مشقیں دوطرفہ تعلقات کا حصہ ہیں کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 13 دسمبر 2021 کو سعودی عرب کے کنگ خالد ملٹری سٹی حفر الباطن میں مشترکہ فوجی مشق 'الکسہ III' کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

رائل لینڈ سعودی فورسز اور پاکستانی فوج کے دستوں نے دیسی ساختہ بم کا مقابلہ کرنے سے متعلق مختلف مشقیں کیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.