کوئٹہ :گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 8سالہ بچی جاں بحق

Published 07 Feb, 2022 10:38am
By

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں 8سالہ بچی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاون کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بی ایم سی اسپتال کے برن واڑد منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق بچی کی عمر 8 سال جبکہ زخمی بچوں کی عمریں ایک سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.