Aaj News

انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا، نورا فتیحی

انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی صبح سے میرے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔"
Updated 05 Feb, 2022 04:30pm

انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر نورا فتیحی کا بیان آگیا۔

نورا فتیحی نےانسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ ہونے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "معاف کیجئے گا، میرے انسٹاگرام کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی صبح سے میرے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔"

تاہم نورا فتیحی نے مسلہ حل کرنے پر انسٹاگرام کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل جمعے کے روز نورا فتیحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگیا تھا جس پر مداح حیران تھے۔

india

Bollywood actor