نااہل اور ناکام حکومت پاکستان کیلئے دہشت گردی سے کم نہیں، مریم نواز

Published 04 Feb, 2022 03:30pm
By

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہل اورناکام حکومت پاکستان کیلئے دہشت گردی سے کم نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دہشت گردوں سے لڑنے والےفوجی جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں، اللہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند کرےاور لواحقین کو صبر عطا دے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ نااہل اورناکام حکومت بھی پاکستان کلئے دہشت گردی سے کم نہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.