باچا خان ایئرپورٹ پر لیبارٹریز میں غیر معیاری سہولیات کا انکشاف

Published 03 Feb, 2022 11:28am
By

پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پرکوروناکی تشخیص کیلئے قائم لیبارٹریز میں غیر معیاری سہولیات کا انکشاف ہوا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق لیبارٹریز میں کورونا کی تشخیص کیلئے کٹس غیر معیاری ہیں اور غیرتربیت یافتہ عملے کی تعیناتی ہوئی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ لیبارٹریز میں مسافروں کے ٹیسٹوں کا ریکارڈ کا انتظام بھی موجود نہیں ہے ،کورونا کی تشخیص کیلئے 3ہزارروپے فیس وصول کریں ۔

ایئرپورٹ منیجرکے جاری مراسلے میں لیبارٹریز کی غفلت اور ناتجربہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

باچا خان ایئرپورٹ پرلیبارٹریز میں بدانتظامی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.