Aaj News

کیا کنگنا رناوت ریئلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی؟

بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ریئلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Published 02 Feb, 2022 11:23am

کنگنا رناوت کی جانب سے ایک ریئلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گی جس نے سوشل میڈیا پر کئی سوالات کھڑے کر دیئےہیں۔

سماء نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایکتا کپور کے تیار کردہ اپنے پہلے ' ریئلٹی ٹی وی شو' کی میزبانی کرنے جارہی ہیں،فِل وقت ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ لیکن کنگنا نے کچھ ہی دیر بعد اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی جس نے سوشل میڈیا فینز کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

کنگنا اور ایکتا نے 2019 میں کامیڈی فلم 'ججمنٹل ہے کیا' میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم کے ریلیز کے ہونے سے قبل اتنے زیادہ تنازعات کے باوجود بھی اس فلم نے باکس آفس پر اوسط درجے کی کامیابی حاصل کی۔

اس فلم کی پروموشن کے دوران کنگنا نےایکتا کی موجودگی میں ایک صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر الزام لگایا کہ وہ اس کے خلاف "اسمیئر مہم" چلا رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد کئی صحافیوں کی طرف سے کنگنا کے خلاف پابندی کا مطالبہ کیا گیا اور انہوں نے اسے مزید کوریج نہ دینے کا فصلہ کیا۔

ایکتا نے اپنے گزشتہ پروجیکٹ پر تمام تنازعات کے بعد کنگنا کے ساتھ ایک اور پروجیکٹ پر کام کا آغاز کیا ہے۔

کنگنا جس رئیلٹی شو کے بارے میں بات کر رہی تھیں، اس کا اعلان حال ہی میں ALT بالاجی نے بھی کیا تھا۔

ALT Baalaji ایک ایسا پیٹ فارم ہے جو نہ صرف اصل اور خصوصی کہانیاں پیش کرتا ہے بلکہ دنیا بھر کے ہندوستانیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے شوز کی میزبانی بھی کرتا ہے جس میں مشہور شخصیات،مصنفین، اور ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹرز شامل ہوتے ہیں۔

اس شو سے متعلق خبر کی تصدیق بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بھی کی تھی۔

india

Instagram

Kangana Ranaut