Aaj News

وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
Updated 30 Jan, 2022 03:44pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا کے مذمتی بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبےکی حمایت ہے، جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

Islamabad

imran khan

Twitter

social media

canada

Justin Trudeau