کراچی میں ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی، 3 افراد جاں بحق

Published 28 Jan, 2022 10:36am
By

کراچی میں کاٹھور کے قریب ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

کراچی میں رات گئے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں کاٹھور میں ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی ،حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت افشاں اور علیان کے نام سے ہوئی ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.