پی ایس ایل 7: ریکارڈ انگلش کرکٹرز لیگ کا حصہ، کونسی ٹیم میں کتنے انگلش کھلاڑی شامل؟

Published 27 Jan, 2022 09:54am
By

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے کراچی میں آغاز ہونے جارہا ہے، جس میں ریکارڈ تعداد میں انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل کے آج سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کونسی فرنچائز میں کتنے انگلش کھلاڑی ہیں؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اسکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی بات کریں تو اس میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2 انگلش کھلاڑی جبکہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر شامل ہے۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے جشنِ کرکٹ یعنی پی ایس ایل آج 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.