Aaj News

لاہور : پریس کلب کے سامنے فائرنگ میں صحافی قتل

لاہور پریس کلب کے سامنے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی...
Updated 24 Jan, 2022 06:51pm

لاہور پریس کلب کے سامنے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی حسنین شاہ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیوس روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےحسنین شاہ کی کار پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ صحافی حسنین شاہ اپنے دفتر سے لاہور پریس کلب جا رہے تھے۔

Pakistan

lahore