Aaj News

پی ایس ایل 2022 کا ٹیزر جاری عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن 2022 کا آفیشل ترانہ (آج) 24 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
Published 24 Jan, 2022 01:41pm

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن 2022 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا، جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ترانےکیلئے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز سے شائقین کرکٹ کا لہو گرمائیں جبکہ اس ترانے کو موسیقار عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آفیشل ترانہ (آج) 24 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ترانے کا ٹائٹل 'آگے دیکھ' بتایا گیا ہے جبکہ اس کا ٹیزر ٹک ٹاک پر جاری کیا ہے۔

ترانے کا ٹیزر ٹوئیٹر پر جاری نہیں کیا گیا لیکن شائقین کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر اپلوڈ کیا گیا ہے

PSL

Pakistan Super League