کراچی: تنخواہیں نہ ملنے پر ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے نے پھر کام بند کردیا

Published 24 Jan, 2022 12:38pm
By

کراچی: تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ایکسپوسینٹر میں آئے روز ہڑتال معمول بن گئی،کراچی کے ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں عملے نے پھرکام بند کردیا۔

ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے کام چھوڑدیا ۔

ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے کام چھوڑنے کے باعث ویکسین لگوانے کیلئے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہےکہ یقین دہانیوں کے باوجو د9 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.