لاہور میں سلنڈر دھماکہ ، 2 جاں بحق 22 زخمی

Updated 20 Jan, 2022 07:10pm
By

لاہور میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی جبکہ تین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لاہور کی انارکلی بازار کی ایک پرائز بانڈ شاپ پر سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی جبکہ دو جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فرانزک ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ہے اور دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی پہچان 31 سالہ محمد رمضان کے نام سے ہوئے ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.