کورونا وائرس ختم ہونے سے بہت دور ہے ، ڈبلیو ایچ او

Published 19 Jan, 2022 04:00pm
By

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ختم ہونے سے بہت دور ہے۔

انہوں نے اومیکرون کو خطرے سے پاک کہنے پر خبردار کیا ہے کہ یہ بلکل غلط ہے۔

ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ "یہ وبائی بیماری کہیں بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔"

ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی سراسر تعداد کا مطلب یہ ہوگا کہ بہت سے لوگ اب بھی شدید بیمار اور مر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی امور کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انفرادی نوعیت کی شدت سے قطع نظر، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات میں ناگزیر اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.