Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

لاہور: بنکنگ عدالت نےشہباز اورحمزہ کی عبوری ضمانتوں پرفیصلہ جاری کر دیا

لاہورکی بنکنگ عدالت نےشہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں...

لاہورکی بنکنگ عدالت نےشہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی جبکہ مقدمے کا چالان ایف آئی اے کو واپس کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنکنگ کورٹ کے جج سردارطاہر صابر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔

ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر چالان واپس لینے کی بھی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا گیا اور متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا۔

دوسری جانب عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئےحکم جاری کیا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز اپنی عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے 21جنوری تک رجوع کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

shahbaz sharif

Hamza Shehbaz