سری لنکن کرکٹر راجا پکسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

Published 14 Jan, 2022 09:23am
By

کولمبو: سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

راجا پکسا نے 3 جنوری کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، اب سری لنکن کرکٹر نے وزیر کھیل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر بھانوکا راجا پکسا نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کو لکھے گئے خط میں، انہوں نے اپنے بڑے فیصلے کے پیچھے خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دیا ہے۔

راجا پکسانے خط میں لکھا کہ میں نے ایک کھلاڑی اور ایک شوہر کے طور پر اپنی صورتحال کو بہت احتیاط سے سمجھا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.