کیا چین نے مصنوعی سورج تیار کرلیا ہے؟

Published 13 Jan, 2022 12:39pm
By

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے ایک وڈیو وائرل چل رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ چین نے مصنوعی سورج تیار کر لیا ہے۔

جبکہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کا ہجوم نکلتے ہوئے سورج کو دیکھنے کیلئے سمندر کے کنارے پر جمع ہے۔

تاہم غیر ملکی خبررساں ادارے نے اس حوالے سے فیکٹ چیک کی ایک رپوٹ جاری کی ہے جس میں مصنوعی سورج کی تحلیق کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ رائیٹر نے بتایا کہ یہ مصنوعی سورج نہیں بلکہ چین کے وینچانگ میں اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ پر راکٹ لانچنگ کی ویڈیو ہے، جس کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.