Aaj News

نیوزی لینڈ: شہری کے کان سے مردہ کاکروچ نکالا گیا

ویڈنگ نے تمام صورتحال کے بعد مزاحیہ انداز میں کہا:"میں اسے ہفتہ سے ہیئر ڈرائر کے ساتھ پکا رہا ہوں۔"
Published 13 Jan, 2022 11:16am

نیوزی لینڈ کے ایک شخص کے کان میں مسلسل تین دن تک سنسناہٹ ہونے کے بعد کاکروچ نکالا گیا ہے ۔

زین ویڈنگ کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کی صبح ایک مقامی پول میں تیراکی کے لیے گیا تھا اور اس شام اپنے صوفے پرہی سو گیا تھا، بعد میں وہ ایک بند کان کے ساتھ بیدار ہوا اوراسے محسوس ہوا کہ اندر کچھ ہل رہا ہے۔اس نے شروع میں سوچا کہ اس کے کان میں پانی ہے۔

ہفتہ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر ویڈنگ کے کان میں سرنج لگائی گئی تھی، اسے اینٹی بائیوٹکس دی گئیں، اس کے سر کے حصے کو بلو ڈرائی کرنے کی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

لیکن جب صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

اسپیشلسٹ نے جب ان کے کان کا معائنہ کیا تو چونک کر کہا:"اوہ میرے خدا! مجھے لگتا ہے کہ آپ کے کان میں کیڑا ہے"،اس نے ایک سکشن ڈیوائس اور چمٹی کی مدد سے ویڈنگ کے کان سے مردہ کاکروچ نکال لیا۔

ویڈنگ نے تمام صورتحال کے بعد مزاحیہ انداز میں کہا:"میں اسے ہفتہ سے ہیئر ڈرائر کے ساتھ پکا رہا ہوں۔"

New Zealand