کراچی سمیت سندھ میں 4 جنوری سے بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز مغربی لہریں بلوچستان سے داخل ہوں گی
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی پیشگوئی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 سے 7 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔
تصیلا ت کے مطابق بارش کا نیا سسٹم بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا جبکہ 30 دسمبر کو محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل موسم سرما کی پہلی بارش دسمبر میں ہوئی تھی لیکن آج جاری کئے گئے بیان کے مطابق سندھ کے بالائی علاقوں سمیت کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
Pakistan
karachi
sindh
rainfall
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.