پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published 30 Dec, 2021 02:37pm
By

میاں چنوں ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

محکمہ ریلوے کی بدحالی مسافروں کیلئے وبال جان بن گئی، 2ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ میاں چنوں ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک نہ لگنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُترگئی، خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حادثے کے بعد ریسکیو1122 اور مقامی ٹیمیں امدادی کاموں کیلئے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئیں۔

ریلوےحکام کے مطابق،ٹرین کوبریک فیل ہونےپرلوپ لائن پرمنتقل کیاگیا،جس کے بعد اسے میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین کا انجن اور2بوگیاں زمین پر اتر گئیں،ٹریک کی بحالی کیلئے ٹیکنکل ٹیم کام کرےگی۔

ریلوے ٹریک بند ہونے سے دوسری ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے جو چند گھنٹوں بعد ممکنہ طور پر بحال ہو جائے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.