پی ٹی آئی کا دور حکومت معیشت اور گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا، شہبازشریف

Updated 30 Dec, 2021 11:36am
By

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہناہے کہ معاشی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے منسلک ہے، پی ٹی آئی کادورحکومت معیشت اور گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی میں شامل ہوتا ہے، حکومت میں پی ٹی آئی کا دور معیشت کو خراب کرنے اور ناقص گورننس کی فراہمی کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے، اس کے اثرات قومی سلامتی پر ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.