Aaj News

بلاول کی شادی کے متعلق اہم پیشگوئی

منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاوہ ل کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی
Published 29 Dec, 2021 08:01pm

مشیر ذراعت سندھ منظور وسان نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری کی شادی سمیت وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی اور کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے کے بعد شادی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

جبکہ وزیر اعظم کے متعلق پوچھے گئے سوال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ" مجھے عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، اب ان کو اقتدار نہیں ملے گا"۔

دوسری جانب صوبائی وزیر نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے متعلق کہا کہ " مارچ سے پہلی نواز شریف کو نہیں دیکھ رہا ہوں اور مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخواہ میں جو حصہ ملا ہے اب وہ نہیں ملے گا"۔

Pakistan

PPP

sindh

Bilawal Bhutto Zardari

Marriage