الیکشن کمیشن نے بنوں میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا

Published 24 Dec, 2021 08:55pm
By

الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرکےیکارڈ بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل حسن جاوید ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ تین پریذائڈنگ افسران نے لکھ کر دیا کہ بوکس بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض بیلٹ پیپرز پر مہریں بھی جعلی لگی ہوئی تھیں۔

اسی اثنا میں الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی،جے یو آئی ،آزاد امیدوار کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کی نشست پر پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.