تحریک انصاف کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائے گا، فواد چوہدری

Published 21 Dec, 2021 11:48am
By

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت اگر تحریک انصاف کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اورکارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں اورعمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں،اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.