محمد ہریرہ ٹرپل سنچری بنانے والا دوسرا کم عمر پاکستانی بن گیا

Published 20 Dec, 2021 02:51pm
By

محمد ہریرہ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

پی سی بی نے ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محمد ہریرہ ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے محمد ہریرہ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں ناردرن کی جانب سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے کراچی کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیڈیم میں بلوچستان کیخلاف اپنے فرسٹ کلاس میچ کے تیسرے دن یہ سنگ میل عبور کیا۔

ہریرہ نے ٹرپل سنچری صرف 327 گیندوں میں بنائی اور اب تک ہریرہ نے 9 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 2سنچریاں اسکور کی ہیں۔

محمد ہریرہ کم عمر ترین بلے باز ہے جو ٹرپل سنچری بنانے والے بلے بازوں کے منتخب گروپ میں شامل ہوتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.