کراچی میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Updated 19 Dec, 2021 11:48am
By

کراچی میں پنجاب کالونی انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افسوسناک واقعہ تیز رفتار گاڑی کے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار شخص اور پیدل چلنے والی خاتون کار کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیز رفتار گاڑی الٹ کر قریب ہی گڑھے میں جاگری جس کے باعث کار میں سوار خاتون بھی جان کی بازی ہار گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور تمام لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.