Aaj News

ہمایوں سعید نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا

میرا خاندان ہمشہ سے دبئی سے محبت کرتا ہے
Published 17 Dec, 2021 07:51pm

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خبر شئیر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا ویزا اعزاز قرار دے دیا۔

انہوں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے ا اعزاز ہے۔

انسٹاگرام فوٹو

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت اور تعریف کی ہے اس کا بہت مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان ہمشہ سے دبئی سے محبت کرتا ہے اور یہاں آکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے دبئی حکومت سمیت فلم پروڈکشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل علی ظفر کو اکتوبر میں دبئی کا گولڈن ویزا ملاتھا اور وہ ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھی۔

visa

Humayun Saeed