کیبل ایسوسی ایشن نے کےالیکٹرک کو خبردار کردیا

Published 11 Dec, 2021 10:34pm
By

کیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کی مشترکہ قیادت نےمشترکہ اعلامیے میں کے الیکٹرک کو خبردار کردیا۔

چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ کےالیکٹرک کاعملہ کیبل آپریٹرز کے اثاثوں کو نقصان پہنچارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کی بندش کی وجہ سے عوام بےخبر رہتی جس وجہ سے ہمین اپنے صارفین کی ضروریات پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کا عملہ15روز سے ہماری وائرزکو کاٹ رہا ہے جب کہ کےالیکٹرک کی انتظامیہ اپنی روش سے بازنہ آئی تو13دسمبر کو لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹرک انتظامیہ ٹیلی کام سروسز میں خلل ڈالنابند کرے۔

انہوں کے کہا کہ کےالیکٹرک کے چیف سے درخواست ہے ہماری کیبلز کو براہ کرم مت کاٹیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.