کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے

Published 06 Dec, 2021 09:04am
By

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونےوالےکپتان کیرون پولارڈ اب تک صحتیاب نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولارڈ کی جگہ نکولز پورن ٹی 20 اور شائی ہوپ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.