سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس طلب میں اچانک اضافے کی وجہ بتادی

Published 22 Nov, 2021 11:55am
By

کراچی :سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کراچی میں گیس طلب میں اچانک اضافے کی وجہ بتادی۔

ایس ایس جی سی کاکہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں گیزرز آن ہوگئے،جس سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان میں بھی گیس کی اضافی مانگ ہےگیس طلب میں اضافے کے باعث اتوار کو سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کرنا پڑی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی نرالی منطق ہےموسم سرما سے پہلے مناسب انتظام کیا جاتا تو گیس کی قلت نہ ہوتی۔

پرانا گولیمار، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن،سلطان آباد سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.