Aaj News

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی تردید کردی

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثارنے سوشل...
Updated 22 Nov, 2021 12:00pm

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثارنے سوشل میڈیا پروائرل مبینہ آڈیو کی تردید کردی۔

آج نیوز سےگفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیوسےمتعلق تردید کرتےہوئے کہا کہ میرے نام سے منسوب آڈیوجعلی ہے،میری کبھی کسی سےاس حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ آڈیو جھوٹ پرمبنی اور من گھرٹ ہے۔

جسٹس (ر)ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے اس معاملے پرمزیدگفتگوسے معذرت کرتےہوئے کہا کہ کبھی موقع ملاتواس پربات کروں گا۔

Chief Justice

Islamabad

social media

Saqib Nisar

audio clip