وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

Published 18 Nov, 2021 12:09pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی اور کہا کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں عدالت کی بجائے اسپیکرآفس آئیں ، اصلاحات کیلئے تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کوایک بارپھرکہتاہوں عدالت کی بجائےاسپیکرآفس آئیں، اصلاحات کیلئے آپ کی تجاویزکا خیرمقدم کریں گے ،ای وی ایم کےنظام کوپہلے صرف سمجھیں ، اپوزیشن کے تمام خدشات دورکریں گے ، اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، آئندہ 2سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے2عشروں کی سیاست طےکریں گے، 1990کی دہائی کی سیاست کامکمل اختتام اگلے 2سالوں میں طےہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.