Aaj News

مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا

کولمبو:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی...
Published 18 Nov, 2021 09:04am

کولمبو:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور ہیڈ آف کرکٹ انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔

استعفیٰ دینے کے بعد مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے پر دکھ ہورہا ہے جبکہ میں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

cricket

resign

Colombo