Aaj News

پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا گیا

چمن :پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا...
Published 14 Nov, 2021 01:54pm

چمن :پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا گیاہے ۔

ڈی سی چمن کا کہناتھا کہ باب دوستی پر پیدل آمدو رفت اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیاہے ،پیدل آمدورفت کیلئے بارڈر 10 گھنٹے (صبح 8 سے شام 6 بجے) تک کھلارہے گا، تجارتی سامان والے ٹرکوں کیلئے بارڈرگیٹ 12 گھنٹے کھلارہے گا۔

پاک افغان حکام کی جانب سے بارڈرگیٹ باب دوستی پرمزیدسہولتیں دینے پراتفاق کیا گیاہے ۔

afghanistan

Chaman

open