آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس، نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

Published 13 Nov, 2021 11:02am
By

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

سابق صدر کے خلاف اُرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔

آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا، آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اور آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.