عالمی برادری کی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے، وزیراعظم

Published 09 Nov, 2021 02:56pm
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیئے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.