وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

Published 06 Nov, 2021 06:08pm
By

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دے گی۔

کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021کی منظوری دے گی۔برآمدی سیکٹر کےلےس گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع،ٹیکس قانون میں تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں پی ٹی ڈی سی کی اراضی پرائیویٹ سیکٹرکو لیز پر دینے کی منظوری دے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.