وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، فوادچوہدری

Updated 03 Nov, 2021 03:42pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے،وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے،وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے،یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.