Aaj News

بھارتی شائقین کا آئی پی ایل کو بین کرنے کا مطالبہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت...
Published 01 Nov, 2021 11:59am

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر "Ban IPL" ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل کو فوری طور پر بین کیا جائے، کیوں کہ اس کی وجہ سے بھارتی کرکٹر تھک گئے تھے۔

یش بنسل نے لکھا، 'یہ آئی پی ایل ٹیم ہے، آئی پی ایل پر پابندی لگائی جائے، وہ صرف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ویرات کوہلی اب تک کے بدترین کپتان ہیں۔'

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ آئی پی ایل کیلئے نہیں اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے ایک میم شئیر کی۔

IPL

Ban

T20 World Cup