وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کردی

Published 30 Oct, 2021 05:27pm
By

وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادکومد نظررکھتے ہوئے اوگرا اوروزارت خزانہ کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کردیں۔

اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبرسے پٹرول 11.53روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے،مٹی کا تیل 6.29 روپے اورلائٹ ڈیزل 5.72 روپےمہنگا کرنے کی تجویزدی تھی۔

تاہم وزیراعظم نے اوگرا اور وزارت خزانہ کی تجاویز مسترد کرتےہوئے قیمتوں بڑھانے سے روک دیا۔

حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.