وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

Published 28 Oct, 2021 03:38pm
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی، شوکت ترین کی جگہ عمر ایوب ای سی سی کے چیئرمین ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، ای سی سی کی تشکیل نوشوکت ترین کاوفاقی وزیر کا اسٹیٹس ختم ہونے کے باعث کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہوگی۔

12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی کے وزرا ، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف،میری ٹائم افیئرز ، وزارت غذائی تحفظ،منصوبہ بندی،نجکاری، ریلوے،آبی وسائل کے وزرا شامل ہوں گے۔

12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی، صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز کے وزراء بطور اراکین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے اور آبی وسائل کے وزراء بھی ای سی سی کے رکن بنائے گئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.