Aaj News

خوشخبری۔۔۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ بڑی کمی

ایک طرف جہاں ڈالر رفتہ رفتہ نیچے آنا شروع ہوگیا ہے، وہیں ملک میں...
Published 28 Oct, 2021 10:41am

ایک طرف جہاں ڈالر رفتہ رفتہ نیچے آنا شروع ہوگیا ہے، وہیں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔

Forex.pk
Forex.pk

پاکساتن میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز کے مقابلے 7 ہزار 600 روپے کم ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 581 روپے کمی کے ساتھ 99 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر گزشتہ روز کے مقابلے 154 ڈالر کم ہوکر 1634.68 ڈالر فی اونس ہے۔

Pakistan

bullion rates