Aaj News

کیا قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں؟ نئے کھلاڑیوں کی تصاویر جاری

بھارت اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دو میچز میں...
Published 28 Oct, 2021 10:01am

بھارت اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دو میچز میں آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس اور پھر شکست دینے کے بعد اب یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ٹیم پاکستان افغانستان کے خلاف ہونے والے اگلے میچ میں ممکنہ طور پر بڑی تبدیلیاں کرنے جارہی ہے۔

ٹیم پاکستان نے افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے لیے ممکنہ طور پر نئے شاہینوں کو میدان میں اُتارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ روز پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم پاکستان کے پریکٹس سیشن کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جس میں کچھ نئے چہرے دکھائی دیے، یہ تمام وہ کھلاڑی تھے جنہوں نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دو میچز میں حصہ نہیں لیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سرفراز احمد، حیدر علی، عثمان قادر، محمد نواز، خوشدل شاہ اور وسیم خان جونیئر شامل ہیں جنہوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کی۔

جن کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کی تصاویر جاری کی گئیں وہ اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں، تاہم ممکن ہے کہ نسبتاً کمزور حریفوں (افغانستان، نمیبیا، اور اسکاٹ لینڈ) کے خلاف پاکستان کے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر تازہ دم شاہینوں کو میدان میں اُتارا جائے گا۔

afghanistan

PCB

T20 World Cup

Pakistani Squad