Aaj News

'قانون کی حکمرانی کا نفاذ پی ٹی آئی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے'

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وکلاء کنونشن سے...
Published 25 Oct, 2021 08:38pm

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانونی اصلاحات شروع کی ہیں جن کا مقصد عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا قانون کی حکمرانی کا نفاذ پی ٹی آئی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ اداروں کی بالادستی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے سب کے بے لاگ احتساب کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انصاف انسانیت اور سب کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib