Aaj News

وزیراعظم عمران خان کی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وزیرِاعظم عمران خان اوروزیرِداخلہ شیخ رشید کے درمیان ملاقات...
Published 21 Oct, 2021 10:26pm

وزیرِاعظم عمران خان اوروزیرِداخلہ شیخ رشید کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک میں امن و امان اورسیاسی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں امن و امان اورسیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر نالہ لئی منصوبے پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Sheikh Rasheed

federal government

imran khan

Law and Order