بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

Published 21 Oct, 2021 08:49am
By

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔

گزشتہ صبح ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا تھا۔ پاک فوج نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.