پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے، آئی ایم ایف ڈائریکٹر

Updated 20 Oct, 2021 12:03pm
By

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد ازور کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

جہاد ازور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری جلد ملے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.